کرکٹرز کے لیے خوشخبری، میچ فیس میں بڑا اضافہ منظور
کرکٹرز کے لیے خوشخبری، میچ فیس میں بڑا اضافہ منظور
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی زیرِ صدارت ہونے والے بورڈ اجلاس میں نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری دیتے ہوئے ڈومیسٹک کرکٹرز کی میچ فیس میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا۔
اجلاس میں قائدِ اعظم ٹرافی کے کھلاڑیوں کی میچ فیس 30 ہزار روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے جبکہ ریزرو کھلاڑیوں کی فیس 15 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار روپے کرنے کی منظوری دی گئی۔ ڈومیسٹک کرکٹ کا بجٹ بھی ایک ارب روپے بڑھا کر چار ارب روپے کر دیا گیا۔
اس کے علاوہ پاکستان سپر لیگ کے بارہویں مرحلے کے بجٹ، خواتین کے ایک روزہ اور مختصر دورانیے کے ٹورنامنٹس، ریجنل گراؤنڈ اسٹاف کی کم از کم تنخواہ میں اضافے، مزید بارہ گراؤنڈز کو فعال بنانے اور قومی اسٹیڈیم سمیت دیگر کرکٹ ڈھانچے کی بہتری کے لیے 6 ارب 70 کروڑ روپے مختص کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔
