جون 28, 2026

کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر دہشت گرد حملہ ناکام، تین دہشت گرد ہلاک، تین جوان شہید

0
کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر دہشت گرد حملہ ناکام، تین دہشت گرد ہلاک، تین جوان شہید

کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر دہشت گرد حملہ ناکام، تین دہشت گرد ہلاک، تین جوان شہید

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)کراچی میں پاکستان رینجرز سندھ کے ایک کیمپ پر دہشت گردوں کا حملہ سکیورٹی اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک زخمی دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا۔

فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق حملہ آوروں نے کیمپ کے مرکزی دروازے پر دھماکا کرکے سکیورٹی حصار توڑنے کی کوشش کی، تاہم رینجرز کے جوانوں نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے انہیں اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا۔

شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران رینجرز کے تین جوان شہید جبکہ چار اہلکار زخمی ہوئے۔

فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے اور ملک کے دفاع کے لیے اپنے عزم پر قائم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے