جون 28, 2026

پاکستان اور برطانیہ کا رابطہ، امن اور سفارت کاری پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

0
پاکستان اور برطانیہ کا رابطہ، امن اور سفارت کاری پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

پاکستان اور برطانیہ کا رابطہ، امن اور سفارت کاری پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے برطانیہ کی وزیر خارجہ یوویٹ کوپر نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق برطانیہ نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے امن کے لیے اس کی کوششوں کی تعریف کی۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطے برقرار رکھنے اور اہم علاقائی و عالمی امور پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن، مذاکرات اور تعمیری سفارت کاری کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے