نامور شیف راحت علی انتقال کر گئیں، مداح سوگوار
نامور شیف راحت علی انتقال کر گئیں، مداح سوگوار
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستان کی معروف شیف راحت علی انتقال کر گئی ہیں۔ ان کے خاندانی ذرائع نے انتقال کی تصدیق کی ہے، جبکہ ان کی وفات کی خبر سامنے آنے کے بعد مداحوں میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے۔
شیف راحت علی کھانا پکانے کی آسان اور مفید تراکیب کے باعث ملک بھر میں بے حد مقبول تھیں۔ ان کی خوش اخلاقی، مسکراتا انداز اور سادہ تعلیم نے لاکھوں افراد کو کھانا پکانے کی طرف راغب کیا۔
ان کی بیٹی، شیف مائدہ، بھی ایک معروف شیف ہیں اور امریکا میں رہائش پذیر ہیں، جہاں وہ اپنے پیشے سے وابستہ ہیں۔
شیف راحت علی کی بھانجی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ان کے انتقال کی خبر شیئر کی، جس کے بعد مداحوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے دعائے مغفرت کی۔ کئی افراد نے کہا کہ انہوں نے کھانا پکانا شیف راحت علی سے سیکھا اور ان کی وفات ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔
