انگلینڈ کی پاناما کو دو صفر سے شکست، گروپ ایل میں پہلی پوزیشن حاصل
انگلینڈ کی پاناما کو دو صفر سے شکست، گروپ ایل میں پہلی پوزیشن حاصل
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)فٹبال عالمی کپ کے گروپ ایل کے میچ میں انگلینڈ نے پاناما کو دو صفر سے شکست دے کر سات پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
نیویارک میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ابتدا ہی سے شاندار کھیل پیش کیا اور پہلے ہاف میں کئی حملے کیے، تاہم کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی، جس کے باعث پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔
دوسرے ہاف میں انگلینڈ کے جوڈ بیلنگھم نے باسٹھویں منٹ میں پہلا گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی، جبکہ پانچ منٹ بعد کپتان ہیری کین نے دوسرا گول اسکور کرکے کامیابی یقینی بنادی۔
میچ کے اختتام پر انگلینڈ نے دو صفر سے کامیابی سمیٹی اور سات پوائنٹس کے ساتھ گروپ ایل میں پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی۔
