جون 27, 2026

موٹاپے میں کمی کے لیے نئی گولی کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آگئے

0
موٹاپے میں کمی کے لیے نئی گولی کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آگئے

موٹاپے میں کمی کے لیے نئی گولی کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آگئے

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)سائنس دانوں نے موٹاپے کے علاج کے لیے نئی دوا الینیگلیپرون تیار کی ہے، جس نے ابتدائی طبی آزمائشوں میں ایک سال کے دوران شرکا کا اوسطاً 16.2 فیصد جسمانی وزن کم کرنے میں مدد دی۔

ماہرین کے مطابق یہ گولی جسم میں بھوک کو کم کرنے والے قدرتی ہارمون کی طرح کام کرتی ہے، جس سے کھانے کی خواہش میں کمی آتی ہے۔ اس دوا کی ایک نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ اسے دن میں کسی بھی وقت، کھانے کے ساتھ یا بغیر کھانے کے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

طبی آزمائش کے دوران 36 ہفتوں میں شرکا کا اوسطاً 12 فیصد وزن کم ہوا، جبکہ تقریباً ایک سال تک دوا استعمال کرنے والوں میں اوسط وزن میں 16.2 فیصد کمی دیکھی گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آئندہ مراحل کی طبی آزمائشیں بھی کامیاب رہیں تو یہ گولی موٹاپے کے علاج کے لیے ایک آسان، مؤثر اور امید افزا انتخاب ثابت ہو سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے