جون 27, 2026

حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں کمی کر دی

0
حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں کمی کر دی

حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں کمی کر دی

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 85 پیسے فی لیٹر کمی کر دی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 227 روپے 5 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق قیمت میں کمی عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی اور متعلقہ اداروں کی سفارشات کی بنیاد پر کی گئی ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا باقاعدگی سے جائزہ عالمی منڈی کے رجحانات، درآمدی لاگت اور ٹیکسوں کو مدنظر رکھتے ہوئے لیا جاتا ہے۔

دوسری جانب پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت 299 روپے 50 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 311 روپے 47 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے