اٹلی نے ایران تنازع میں فوجی کردار کی تردید کر دی
اٹلی نے ایران تنازع میں فوجی کردار کی تردید کر دی
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے نیٹو کے سربراہ مارک روٹے کے اس بیان کی تردید کر دی ہے کہ اٹلی نے ایران کے خلاف امریکی کارروائی میں عملی مدد فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ اٹلی نے ایران تنازع میں کبھی کوئی فوجی حصہ نہیں لیا۔
وزیراعظم میلونی کے مطابق اٹلی نے صرف امریکی افواج کو تکنیکی اور رسدی معاونت فراہم کی تھی۔ یاد رہے کہ مارک روٹے نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کے خلاف کارروائی کے دوران 500 امریکی جنگی طیاروں نے اٹلی سے پرواز کی تھی۔
