وینزویلا میں دو طاقتور زلزلے، ہلاکتوں میں اضافہ، بڑے پیمانے پر تباہی
وینزویلا میں دو طاقتور زلزلے، ہلاکتوں میں اضافہ، بڑے پیمانے پر تباہی
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)وینزویلا کے دارالحکومت کراکس اور گرد و نواح میں چند لمحوں کے وقفے سے آنے والے دو طاقتور زلزلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ متعدد رہائشی اور تجارتی عمارتیں منہدم ہو گئیں جبکہ امدادی کارکن ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے میں مصروف ہیں۔
تازہ اطلاعات کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 235 تک پہنچ چکی ہے، ڈیڑھ ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں اور ہزاروں افراد لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ جانی نقصان میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
زلزلوں کے جھٹکے پورے ملک اور پڑوسی ملک کولمبیا تک محسوس کیے گئے۔ حکام نے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے امدادی کارروائیاں تیز کر دی ہیں، جبکہ مرکزی بین الاقوامی ہوائی اڈہ نقصان کے باعث بند کر دیا گیا ہے۔
امریکا نے وینزویلا کے عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ہر ممکن امدادی تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
