جون 25, 2026

سگریٹ چھوڑ کر نکوٹین کے متبادل استعمال کرنے والوں میں آنکھوں کی بیماریوں کا خطرہ زیادہ، تحقیق

0
سگریٹ چھوڑ کر نکوٹین کے متبادل استعمال کرنے والوں میں آنکھوں کی بیماریوں کا خطرہ زیادہ، تحقیق

سگریٹ چھوڑ کر نکوٹین کے متبادل استعمال کرنے والوں میں آنکھوں کی بیماریوں کا خطرہ زیادہ، تحقیق

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)جنوبی کوریا میں ہونے والی ایک بڑی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سگریٹ چھوڑنے کے بعد نکوٹین کے متبادل ذرائع استعمال کرنے والے افراد میں آنکھوں کی بعض سنگین بیماریوں کا خطرہ مکمل طور پر نکوٹین ترک کرنے والوں کے مقابلے میں زیادہ ہو سکتا ہے۔

تحقیق میں 32 ہزار 316 سابق سگریٹ نوش افراد کے صحت کے ریکارڈ کا اوسطاً چار اعشاریہ چھ سال تک جائزہ لیا گیا۔ شرکاء کو دو گروہوں میں تقسیم کیا گیا، جن میں ایک گروہ نے نکوٹین مکمل طور پر ترک کر دی جبکہ دوسرے گروہ نے نکوٹین کے متبادل ذرائع کا استعمال جاری رکھا۔

مشاہدے کے دوران آنکھوں کی بیماریوں کے 6 ہزار 328 نئے کیسز سامنے آئے۔ اعداد و شمار کے مطابق مکمل طور پر نکوٹین چھوڑنے والوں میں بیماریوں کی شرح ایک ہزار افراد میں 41 اعشاریہ 1 رہی، جبکہ متبادل نکوٹین استعمال کرنے والوں میں یہ شرح 44 فی ہزار ریکارڈ کی گئی۔

تحقیق سے پتا چلا کہ نکوٹین کے متبادل ذرائع استعمال کرنے والے افراد میں آنکھوں کی بیماریوں کا مجموعی خطرہ 7 فیصد زیادہ تھا۔ سب سے نمایاں اضافہ ذیابیطس سے متعلق آنکھوں کی بیماری اور نظر کو مرکوز کرنے سے متعلق مسائل میں دیکھا گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ نتائج اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ سگریٹ چھوڑنے کے بعد صرف نکوٹین کے متبادل ذرائع اختیار کرنا مکمل طور پر محفوظ حکمت عملی نہیں۔ ان کے مطابق صحت کے بہتر نتائج کے لیے نکوٹین سے مکمل پرہیز زیادہ مؤثر اور محفوظ راستہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Jaxx Wallet Download

Jaxx Liberty Wallet

Jaxx Wallet

gem visa login

gem visa login australia