جون 24, 2026

پشاور میں یومِ عاشورہ، سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات

0
پشاور میں یومِ عاشورہ، سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات

پشاور میں یومِ عاشورہ، سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پشاور: یومِ عاشورہ کے موقع پر پشاور سمیت صوبے بھر میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق صوبے کے 8 اضلاع کو انتہائی حساس اور 6 اضلاع کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ محرم الحرام کے دوران مجموعی طور پر 614 امام بارگاہوں اور 907 عزاداری جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔

سکیورٹی پلان کے تحت صوبہ بھر میں 43 ہزار 317 پولیس اہلکار جبکہ 12 ہزار سے زائد دیگر سکیورٹی اہلکار فرائض انجام دیں گے۔

انتہائی حساس علاقوں میں موبائل فون سروس مکمل طور پر معطل رکھی جائے گی جبکہ بعض حساس مقامات پر جزوی طور پر سروس بند کی جا سکتی ہے۔ سکیورٹی خدشات کے باعث اندرون شہر متعدد تجارتی مراکز اور دکانیں بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید برآں، پشاور بی آر ٹی سروس نویں اور دسویں محرم کو مکمل طور پر معطل رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Jaxx Wallet Download

Jaxx Liberty Wallet

Jaxx Wallet

gem visa login

gem visa login australia