جون 23, 2026

آبنائے ہرمز کھلی ہے، ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو ضروری اقدام کریں گے: ٹرمپ

0
آبنائے ہرمز کھلی ہے، ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو ضروری اقدام کریں گے: ٹرمپ

آبنائے ہرمز کھلی ہے، ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو ضروری اقدام کریں گے: ٹرمپ

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور آنے والے دنوں میں صورتحال مزید واضح ہو جائے گی۔ ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ایران معاہدے کی پاسداری نہ کرے تو وہ اقدامات کیے جائیں گے جو ضروری ہوں گے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلی ہے، جہازوں کی آمد و رفت معمول کے مطابق جاری ہے اور اس حوالے سے ایران مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران مستقبل میں جوہری سرگرمیوں کے بارے میں مکمل شفافیت اختیار کرے گا اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کی پاسداری کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ جب تک ایران امریکا اور عالمی معاہدوں کا احترام کرتا رہے گا، دونوں ممالک کے درمیان کسی تنازع کا امکان نہیں۔ صدر ٹرمپ کے مطابق ایران جلد ہتھیاروں کے وسیع معائنے اور طویل المدتی جوہری شفافیت پر آمادہ ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کے معاملے پر امریکی انتباہ کے بعد دونوں ممالک کے مذاکرات میں وقتی تعطل بھی پیدا ہوا۔ ایران نے امریکی بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی بھی دباؤ یا دھمکی کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ادھر امریکی محکمہ خزانہ نے محدود مدت کے لیے ایران کو خام تیل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات عالمی منڈی میں فروخت کرنے کی اجازت دے دی ہے، جس سے توانائی کی عالمی منڈی میں استحکام کی توقعات بڑھ گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Jaxx Wallet Download

Jaxx Liberty Wallet

Jaxx Wallet

gem visa login

gem visa login australia