جون 23, 2026

شمالی کوریا جوہری طاقت برقرار رکھے گا، عالمی حالات نے دوسرا راستہ نہیں چھوڑا: کم جونگ اُن

0
شمالی کوریا جوہری طاقت برقرار رکھے گا، عالمی حالات نے دوسرا راستہ نہیں چھوڑا: کم جونگ اُن

شمالی کوریا جوہری طاقت برقرار رکھے گا، عالمی حالات نے دوسرا راستہ نہیں چھوڑا: کم جونگ اُن

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے عالمی تنازعات اور سلامتی کو درپیش خطرات کے باعث ملک کو جوہری طاقت کے طور پر برقرار رکھنا ناگزیر ہو چکا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق حکمران جماعت کی مرکزی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کم جونگ اُن نے کہا کہ موجودہ عالمی حالات میں جوہری صلاحیت ہی ملک کے دفاع، خودمختاری اور بقا کی ضمانت ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں ایسے غیر معمولی اور حیران کن واقعات رونما ہو رہے ہیں جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ ان کے بقول بڑی طاقتوں کی جارحانہ اور مفاد پرستانہ پالیسیوں کے باعث دنیا بھر میں کشیدگی اور تنازعات میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کی بنیادی ذمہ داری امریکا پر عائد ہوتی ہے۔

شمالی کوریا کے رہنما نے امریکا اور جنوبی کوریا پر الزام عائد کیا کہ دونوں ممالک اپنی مشترکہ جوہری حکمت عملی کو مزید مضبوط بنا کر جزیرہ نما کوریا کی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان اقدامات کا مقصد شمالی کوریا پر دباؤ بڑھانا اور اسے نشانہ بنانا ہے۔

کم جونگ اُن نے واضح کیا کہ شمالی کوریا اپنی قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بناتا رہے گا اور کسی بھی خطرے کا بھرپور مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Jaxx Wallet Download

Jaxx Liberty Wallet

Jaxx Wallet

gem visa login

gem visa login australia