جون 14, 2026

اوزیمپک اور جی ایل پی-1 ادویات بڑھاپے کی رفتار سست کر سکتی ہیں، نئی تحقیق

0
اوزیمپک اور جی ایل پی-1 ادویات بڑھاپے کی رفتار سست کر سکتی ہیں، نئی تحقیق

اوزیمپک اور جی ایل پی-1 ادویات بڑھاپے کی رفتار سست کر سکتی ہیں، نئی تحقیق


ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ وزن کم کرنے اور ذیابیطس کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی جی ایل پی-1 ادویات، بشمول Ozempic، ممکنہ طور پر جسمانی یا حیاتیاتی بڑھاپے (بائیولوجیکل ایجنگ) کی رفتار کو بھی سست کر سکتی ہیں۔

تحقیق، جو University of California San Diego کے محققین نے شائع کی، اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ سیماگلوٹائیڈ پر مبنی ادویات جسم کے خلیات پر ایسے اثرات مرتب کر سکتی ہیں جو مدافعتی نظام کو زیادہ مؤثر بناتے اور جسم میں سوزش کو کم کرتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں خلیاتی سطح پر بڑھاپے کے عمل کی رفتار کم ہو سکتی ہے۔

محققین کے مطابق جی ایل پی-1 ادویات کے وزن میں کمی، خون میں شوگر کے بہتر کنٹرول اور دل کی صحت سے متعلق فوائد پہلے ہی سامنے آ چکے ہیں، جبکہ اب یہ امکان بھی زیرِ غور ہے کہ ان فوائد کا تعلق حیاتیاتی عمر بڑھنے کے عمل میں کمی سے ہو سکتا ہے۔

تحقیق سے وابستہ پروفیسر Michael Corley نے کہا کہ سائنس دان یہ دعویٰ نہیں کر رہے کہ سیماگلوٹائیڈ بڑھاپے کو الٹ دیتی ہے یا انسان کو دوبارہ جوان بنا دیتی ہے، تاہم ابتدائی شواہد یہ ضرور ظاہر کرتے ہیں کہ یہ عمر بڑھنے سے وابستہ بعض حیاتیاتی عملوں کی رفتار کم کر سکتی ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ان نتائج کی تصدیق اور اس کے مکمل حیاتیاتی اثرات کو سمجھنے کے لیے مزید وسیع پیمانے پر تحقیق کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت امریکا میں تقریباً تین کروڑ افراد جی ایل پی-1 ادویات استعمال کر رہے ہیں، جو وزن میں کمی کے علاوہ Type 2 Diabetes، دل کی بیماریوں اور دیگر طبی مسائل کے علاج میں بھی استعمال کی جاتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Jaxx Wallet Download

Jaxx Liberty Wallet

Jaxx Wallet

gem visa login

gem visa login australia