جون 13, 2026

ندا یاسر کا خود کو ملینیل کہنا سوشل میڈیا پر بحث کا باعث بن گیا

0
ندا یاسر کا خود کو ملینیل قرار دینا مہنگا پڑ گیا، سوشل میڈیا پر شدید تنقید

ندا یاسر کا خود کو ملینیل قرار دینا مہنگا پڑ گیا، سوشل میڈیا پر شدید تنقید

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستان کی معروف مارننگ شو میزبان Nida Yasir ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آ گئی ہیں، اس بار وجہ ان کا خود کو “ملینیل” نسل سے تعلق ظاہر کرنا بنا ہے۔


ندا یاسر نے حال ہی میں اپنے مارننگ شو میں Millennials اور Generation Z کے درمیان فرق پر گفتگو کی اور خود کو ملینیل نسل کی نمائندہ قرار دیا۔

پروگرام میں اداکارہ Amber Khan نے بھی متعدد بار ندا یاسر کو ملینیل کہا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر بحث اور تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

صارفین کی بڑی تعداد نے نشاندہی کی کہ عام طور پر ملینیلز وہ افراد سمجھے جاتے ہیں جو 1981 سے 1996 کے درمیان پیدا ہوئے ہوں، جبکہ بعض صارفین کے مطابق ندا یاسر اور عنبر خان کی عمر اور کیریئر کے آغاز کو دیکھتے ہوئے ان کا تعلق زیادہ تر Generation X سے بنتا ہے۔

کئی صارفین نے اس پر مزاحیہ تبصرے بھی کیے کہ وہ ندا یاسر کے ڈرامے بچپن میں دیکھتے تھے، اس لیے دونوں کا ایک ہی نسل سے تعلق ہونا ممکن نہیں لگتا، جس سے سوشل میڈیا پر یہ موضوع مزید وائرل ہو گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Jaxx Wallet Download

Jaxx Liberty Wallet

Jaxx Wallet

gem visa login

gem visa login australia