جولائی 30, 2026

پیٹرول پر لیوی میں کمی، ڈیزل پر اضافہ — نئی حکومتی تبدیلیاں نافذ

0
پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت عوام کو ایندھن کی قیمتوں میں بڑا ریلیف ملے گا۔

پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت عوام کو ایندھن کی قیمتوں میں بڑا ریلیف ملے گا۔

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں رد و بدل کرتے ہوئے پیٹرول پر لیوی کم جبکہ ڈیزل پر بڑھا دی ہے۔

Ministry of Petroleum کی دستاویز کے مطابق پیٹرول پر لیوی میں فی لیٹر 9 روپے 24 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول پر لیوی 116 روپے 8 پیسے سے کم ہو کر 106 روپے 24 پیسے فی لیٹر رہ گئی ہے۔

دوسری جانب ڈیزل پر لیوی میں 8 روپے 67 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل پر لیوی 44 روپے 59 پیسے سے بڑھ کر 53 روپے 26 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

دستاویز کے مطابق مٹی کے تیل پر لیوی 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق یہ تبدیلیاں ریونیو اور ایندھن کی قیمتوں کے توازن کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے