جون 3, 2026

طاہرہ سید نے انتقال کی افواہیں مسترد کردیں، کہا مکمل صحت مند اور خیریت سے ہوں

0
طاہرہ سید نے انتقال کی افواہیں مسترد کردیں، کہا مکمل صحت مند اور خیریت سے ہوں

طاہرہ سید نے انتقال کی افواہیں مسترد کردیں، کہا مکمل صحت مند اور خیریت سے ہوں

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

نامور غزل اور لوک گلوکارہ طاہرہ سید نے سوشل میڈیا پر اپنی وفات سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مکمل طور پر صحت مند اور خیریت سے ہیں۔

وائرل افواہوں کے بعد طاہرہ سید نے فیس بک پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے اپنی صحت اور انتقال سے متعلق پھیلائی جانے والی تمام خبروں کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ سوشل میڈیا پر ان کی صحت کے بارے میں غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں۔

اپنے پیغام میں گلوکارہ نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے وہ بالکل ٹھیک ہیں اور اس وقت New York City میں اپنی معمول کی اور خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں۔ انہوں نے مداحوں کی محبت، فکر مندی اور دعاؤں پر شکریہ بھی ادا کیا۔

دریں اثنا معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین نے طاہرہ سید کی تازہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی صحت مند ہونے کی تصدیق کی، جبکہ سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے بھی ان کا وضاحتی ویڈیو پیغام اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر طاہرہ سید کے انتقال سے متعلق جھوٹی خبریں تیزی سے پھیل گئی تھیں، جس کے باعث مداحوں میں تشویش اور افسوس کی لہر دوڑ گئی تھی۔ تاہم گلوکارہ کے تازہ بیان کے بعد ان افواہوں کی تردید ہوگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے