پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ، کے ایس ای-100 انڈیکس 130 پوائنٹس گر گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ، کے ایس ای-100 انڈیکس 130 پوائنٹس گر گیا
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔ کاروبار کے دوران کے ایس ای-100 انڈیکس میں 130 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 70 ہزار 891 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں نمایاں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا، جہاں انڈیکس ایک موقع پر 1 لاکھ 69 ہزار 932 پوائنٹس کی کم ترین سطح تک گر گیا، جبکہ بلند ترین سطح 1 لاکھ 71 ہزار 12 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر کے ایس ای-100 انڈیکس 1 لاکھ 71 ہزار 21 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کے حصول اور مارکیٹ کے بدلتے رجحانات کے باعث حصص بازار میں غیر یقینی صورتحال برقرار رہی۔
