جون 1, 2026

ٹرمپ کا ایران جوہری معاہدے پر سی این این کی رپورٹنگ کو مسترد، سفارتی رابطے جاری

0
ٹرمپ کا ایران جوہری معاہدے پر سی این این کی رپورٹنگ کو مسترد، سفارتی رابطے جاری

ٹرمپ کا ایران جوہری معاہدے پر سی این این کی رپورٹنگ کو مسترد، سفارتی رابطے جاری

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مجوزہ معاہدے سے متعلق امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹنگ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدے میں ایران کے جوہری پروگرام پر واضح، سخت اور تفصیلی شرائط شامل ہیں۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ سی این این نے غلط تاثر دیا کہ معاہدے میں جوہری معاملات کا ذکر موجود نہیں، جبکہ حقیقت میں یہ نکات معاہدے کا مرکزی حصہ ہیں۔ ان کے مطابق معاہدے میں واضح طور پر درج ہے کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اور اس میں افزودہ یورینیم سمیت حساس امور کا تفصیلی احاطہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے کے حوالے سے سفارتی رابطے جاری ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان پیغامات اور مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، تاہم کسی حتمی نتیجے پر پہنچنے سے پہلے قیاس آرائی مناسب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات مکمل ہونے کا انتظار کرنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے