جون 1, 2026

قلعہ عبداللہ: میزئی اڈا بازار میں فائرنگ، 5 افراد جاں بحق، لواحقین کا کوئٹہ-چمن شاہراہ پر دھرنا

0
قلعہ عبداللہ: میزئی اڈا بازار میں فائرنگ، 5 افراد جاں بحق، لواحقین کا کوئٹہ-چمن شاہراہ پر دھرنا

قلعہ عبداللہ: میزئی اڈا بازار میں فائرنگ، 5 افراد جاں بحق، لواحقین کا کوئٹہ-چمن شاہراہ پر دھرنا

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے میزئی اڈا بازار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ حملہ آور واردات کے بعد موٹرسائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں کو میزئی ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ فائرنگ کے واقعے کے خلاف لواحقین اور مقامی افراد نے احتجاج کرتے ہوئے کوئٹہ-چمن شاہراہ پر دھرنا دے دیا، جس کے باعث ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوگئی اور سڑک بلاک ہوگئی۔

پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے مظاہرین سے مذاکرات کی کوششیں جاری ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے