مئی 28, 2026

سویا اور دالیں ہائی بلڈ پریشر کے خطرے میں کمی سے منسلک، نئی تحقیق

0
سویا اور دالیں ہائی بلڈ پریشر کے خطرے میں کمی سے منسلک، نئی تحقیق

سویا اور دالیں ہائی بلڈ پریشر کے خطرے میں کمی سے منسلک، نئی تحقیق

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ سویا اور دالوں کا زیادہ استعمال ہائی بلڈ پریشر کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ 12 مختلف مطالعات کے تجزیے پر مبنی اس تحقیق کے مطابق دالوں اور سویا کے استعمال اور بلند فشارِ خون کے کم خطرے کے درمیان ممکنہ طور پر براہِ راست تعلق موجود ہے۔

یہ تحقیق رواں ماہ BMJ Nutrition, Prevention & Health میں شائع ہوئی، جسے Imperial College London کے ڈاکٹر ڈیگفن اون کی معاونت سے Plant-Based Health Professionals UK نے انجام دیا۔

تحقیقی تجزیے میں شامل مختلف مطالعات میں شرکا کی تعداد 1152 سے لے کر 88 ہزار 475 تک تھی۔ محققین نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ آیا دالوں اور سویا کے استعمال کا ہائی بلڈ پریشر سے کوئی تعلق موجود ہے یا نہیں۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ جو افراد زیادہ مقدار میں دالیں اور سویا استعمال کرتے ہیں، ان میں ہائی بلڈ پریشر ہونے کا خطرہ نسبتاً کم پایا گیا۔

ماہرین کے مطابق یہ نتائج صحت بخش غذا میں دالوں کے زیادہ استعمال کے حق میں موجود شواہد کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے