مئی 20, 2026

امریکی سینیٹ نے ایران کی ناکہ بندی ختم کرنے کی قرارداد منظور کرلی

0
امریکی سینیٹ نے ایران کی ناکہ بندی ختم کرنے کی قرارداد منظور کرلی

امریکی سینیٹ نے ایران کی ناکہ بندی ختم کرنے کی قرارداد منظور کرلی

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)امریکی سینیٹ نے ایران کی ناکہ بندی ختم کرنے سے متعلق قرارداد منظور کرلی۔ قرارداد 47 کے مقابلے میں 50 ووٹوں سے منظور ہوئی۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب یہ معاملہ امریکی ایوانِ نمائندگان میں ووٹنگ کے لیے پیش کیا جائے گا، جہاں اس پر مزید بحث متوقع ہے۔

رپورٹس کے مطابق کانگریس کے متعدد اراکین کا مؤقف ہے کہ کسی بھی ممکنہ جنگ یا عسکری کارروائی سے قبل کانگریس کی منظوری لازمی ہونی چاہیے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق قرارداد کی منظوری امریکی پالیسی میں اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے، جبکہ اس کے خطے کی صورتحال پر بھی اثرات مرتب ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے