مئی 20, 2026

ٹرمپ کا ایران پر ممکنہ حملے کا اشارہ، “بڑا دھچکا دینا ہوگا”

0
ٹرمپ کا ایران پر ممکنہ حملے کا اشارہ، “بڑا دھچکا دینا ہوگا”

ٹرمپ کا ایران پر ممکنہ حملے کا اشارہ، “بڑا دھچکا دینا ہوگا”

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا آئندہ 2 سے 3 روز میں ایران پر حملہ کر سکتا ہے اور اسے “ایک بڑا دھچکا” دینا ہوگا۔

وائٹ ہاؤس بال روم کی تعمیری سائٹ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار آ گیا تو یہ سوال ہوگا کہ وہ اسے پہلے منٹ، پہلے گھنٹے یا پہلے دن استعمال کرے گا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران سب سے پہلے اسرائیل کو نشانہ بنائے گا، اس لیے ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

امریکی صدر نے مزید خبردار کیا کہ ایران پر کارروائی جمعے، ہفتے یا اگلے ہفتے کے آغاز میں بھی کی جا سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے