Saudi Arabia میں ذوالحج کا چاند نظر نہ آیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو ہونے کا امکان
Saudi Arabia میں ذوالحج کا چاند نظر نہ آیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو ہونے کا امکان
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)Saudi Arabia میں ہفتے کی شب ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پیر 18 مئی کو یکم ذوالحج ہوگی۔ اس حساب سے حج کا اہم رکن وقوفِ عرفہ 26 مئی بروز منگل ادا کیا جائے گا، جبکہ عیدالاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ منائے جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب پاکستان میں عیدالاضحیٰ کے چاند کی رویت کے لیے Ruet-e-Hilal Committee کا مرکزی اجلاس آج کراچی میں منعقد ہوگا، جس کی صدارت چیئرمین Maulana Abdul Khabir Azad کریں گے۔
اسی طرح لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی طلب کیے گئے ہیں تاکہ مختلف علاقوں سے موصول ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لیا جا سکے۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق اگر آج ذوالحجہ کا چاند نظر آ گیا تو پاکستان میں عیدالاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ ہوگی، جبکہ چاند نظر نہ آنے کی صورت میں عید 28 مئی بروز جمعرات کو منائی جائے گی۔
