Inter-Services Public Relations کا بھارتی آرمی چیف کے بیان پر سخت ردعمل، ’’ذہنی دیوالیہ پن اور جنگی جنونیت‘‘ قرار
Inter-Services Public Relations کا بھارتی آرمی چیف کے بیان پر سخت ردعمل، ’’ذہنی دیوالیہ پن اور جنگی جنونیت‘‘ قرار
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)Inter-Services Public Relations نے بھارتی آرمی چیف کے حالیہ بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے ’’ذہنی دیوالیہ پن، جنون اور جنگی جنونیت‘‘ کی عکاسی قرار دیا ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان جنوبی ایشیا کی تاریخ اور جغرافیے کا ناقابلِ تردید حصہ اور ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت ہے، جبکہ بھارت کے اشتعال انگیز بیانات خطے کو دوبارہ بحران کی طرف دھکیل سکتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ بھارتی آرمی چیف کا یہ کہنا کہ ’’پاکستان کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ جغرافیے اور تاریخ کا حصہ بننا چاہتا ہے یا نہیں‘‘، ہندوتوا نظریے سے متاثر گمراہ کن سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت 8 دہائیاں گزرنے کے باوجود پاکستان کے وجود کو دل سے تسلیم نہیں کر سکا۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ کسی خودمختار ایٹمی ریاست کو جغرافیے سے مٹانے کی دھمکی دینا کوئی اسٹریٹجک حکمت عملی نہیں بلکہ کھلی جنگی جنونیت ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کسی قسم کی جارحیت یا جغرافیائی تباہی کی کوشش کی گئی تو اس کے اثرات ’’باہمی اور ہمہ گیر‘‘ ہوں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ذمہ دار ایٹمی ریاستیں تحمل، تدبر اور اسٹریٹجک سنجیدگی کا مظاہرہ کرتی ہیں، نہ کہ تہذیبی برتری یا کسی قوم کے خاتمے کی زبان استعمال کرتی ہیں۔ بیان میں بھارت پر خطے میں دہشت گردی کی سرپرستی، عدم استحکام، سرحد پار ٹارگٹ کلنگ اور عالمی سطح پر گمراہ کن مہمات چلانے کے الزامات بھی عائد کیے گئے۔
