مئی 17, 2026

18 سے 23 مئی تک ملک بھر میں بارش، آندھی اور ژالہ باری کی پیشگوئی

0
18 سے 23 مئی تک ملک بھر میں بارش، آندھی اور ژالہ باری کی پیشگوئی

18 سے 23 مئی تک ملک بھر میں بارش، آندھی اور ژالہ باری کی پیشگوئی

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 18 سے 23 مئی کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں متوقع موسمی صورتحال سے متعلق اہم پیشگوئی جاری کردی ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق موجودہ موسمی صورتحال وہی ہے جس کی پیشگوئی اپریل تا جون موسمی جائزہ رپورٹ میں 3 سے 4 ماہ قبل کی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں 19 سے 22 مئی کے دوران بارش، آندھی اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، سیالکوٹ، قصور اور ملتان سمیت گردونواح میں بھی بارش متوقع ہے۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی 19 سے 22 مئی کے دوران تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن اور خضدار میں بارش متوقع ہے جبکہ دیگر اضلاع میں گرمی کی شدت بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

سندھ بھر میں موسم گرم اور خشک رہنے جبکہ درجہ حرارت میں اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش، آندھی اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جن میں چترال، سوات، پشاور، بنوں، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور لنڈی کوتل شامل ہیں۔

اسی طرح گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے، جن میں گلگت، اسکردو، ہنزہ، استور، مظفرآباد، نیلم ویلی، باغ اور کوٹلی شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے