مئی 17, 2026

ایران کا منگل سے اسٹاک مارکیٹ دوبارہ کھولنے کا اعلان

0
ایران کا منگل سے اسٹاک مارکیٹ دوبارہ کھولنے کا اعلان

ایران کا منگل سے اسٹاک مارکیٹ دوبارہ کھولنے کا اعلان

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)ایران نے منگل سے اپنی اسٹاک مارکیٹ دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔ ایرانی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج آرگنائزیشن کے ڈپٹی سپروائزر حامد یاری نے کہا ہے کہ جنگ کے دوران اسٹاک مارکیٹ بند کرنے کا مقصد شیئر ہولڈرز کے اثاثوں کا تحفظ یقینی بنانا تھا۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ مارکیٹ کی بندش کا ایک مقصد یہ بھی تھا کہ جنگی صورتحال میں قیمتوں کے تعین کے لیے زیادہ شفاف اور مستحکم حالات فراہم کیے جاسکیں۔

ایرانی حکام کے مطابق مارکیٹ کی بحالی سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ اور مالی سرگرمیوں کی بحالی میں مدد ملے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے