مئی 17, 2026

ایرانی صدر نے ساڑھے 4 ہزار سال پرانے درخت کی تصویر شیئر کردی

0
ایرانی صدر نے ساڑھے 4 ہزار سال پرانے درخت کی تصویر شیئر کردی

ایرانی صدر نے ساڑھے 4 ہزار سال پرانے درخت کی تصویر شیئر کردی

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ایران میں موجود ساڑھے چار ہزار سال پرانے تاریخی درخت کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

اپنے بیان میں ایرانی صدر نے لکھا کہ ’سرو‘ کا یہ درخت ایشیا کا قدیم ترین جاندار ہے اور یہ اسی سرزمین پر موجود ہے جو ساڑھے چار ہزار سال پہلے بھی ایران کے نام سے جانی جاتی تھی۔

یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حال ہی میں ڈونلڈ ٹرمپ نے دورۂ چین کے دوران چینی صدر شی جن پنگ کے ہمراہ چین کے ایک نایاب اور خفیہ حکومتی باغ کا دورہ کیا تھا۔

چینی صدر نے امریکی صدر کو باغ میں موجود 490 سال پرانے درخت دکھائے تھے جبکہ یہ بھی بتایا تھا کہ وہاں بعض درخت ایک ہزار سال سے زیادہ قدیم ہیں۔ اس موقع پر صدر ٹرمپ نے اس ماحول کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں یہ جگہ بہت پسند آئی۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر کی جانب سے قدیم درخت کی تصویر شیئر کرنے کا مقصد ایران کی تہذیب اور تاریخی ورثے کو اجاگر کرنا ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران کی تہذیب کو نقصان پہنچانے سے متعلق بیانات زیر بحث رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے