سجل علی کے نئے پکسی ہیئر کٹ نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی
سجل علی کے نئے پکسی ہیئر کٹ نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی اپنے نئے بولڈ ہیئر اسٹائل کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید اور بحث کی زد میں آ گئی ہیں۔
اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ Instagram پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ اپنے روایتی لمبے گھنے بالوں کے بجائے شارٹ پکسی ہیئر کٹ میں نظر آئیں۔
سجل علی نے ویڈیو کے کیپشن میں اپنی چھوٹی بہن اور اداکارہ صبور علی کو بھی ٹیگ کیا، جنہوں نے حال ہی میں باب کٹ ہیئر اسٹائل اپنایا ہے۔
اداکارہ کا نیا انداز ان کے کئی مداحوں کو پسند نہیں آیا، جبکہ سوشل میڈیا صارفین مختلف قیاس آرائیاں بھی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ بعض صارفین کا خیال ہے کہ یہ کسی نئے ڈرامے یا کردار کے لیے عارضی تبدیلی ہو سکتی ہے، جبکہ کچھ کا ماننا ہے کہ سجل علی نے اصل میں بال نہیں کٹوائے بلکہ وگ استعمال کی ہے۔
کچھ صارفین نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ سجل علی نے یہ ہیئر اسٹائل صحیفہ جبار سے متاثر ہو کر اپنایا ہے۔
