مسقط سے ماسکو کے بجائے اسلام آباد: عباس عراقچی کا غیر متوقع فیصلہ
مسقط سے ماسکو کے بجائے اسلام آباد: عباس عراقچی کا غیر متوقع فیصلہ
اسلام آباد امریکا سے مذاکرات کے تناظر میں عباس عراقچی ایک بار پھر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، جس سے خطے میں سفارتی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ مسقط سے واپس اسلام آباد آئے، جب کہ تہران سے ایک اعلیٰ سطحی ایرانی وفد بھی مذاکرات کے سلسلے میں پاکستان پہنچ چکا ہے۔ ابتدا میں عباس عراقچی نے مسقط سے روس روانہ ہونا تھا، تاہم انہوں نے اپنا شیڈول تبدیل کرتے ہوئے دوبارہ اسلام آباد کا رخ کیا، جہاں سے اب ان کی ماسکو روانگی متوقع ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز عباس عراقچی نے اسلام آباد میں شہباز شریف، اسحاق ڈار اور عاصم منیر سے الگ الگ ملاقاتیں کی تھیں، جن میں خطے کی صورتحال اور باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کی اچانک واپسی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ ایران، پاکستان اور دیگر متعلقہ ممالک کے درمیان اہم سفارتی رابطے جاری ہیں، خصوصاً امریکا سے ممکنہ مذاکرات کے تناظر میں۔
