اپریل 24, 2026

ٹرمپ نے بھارت کو ’’جہنم کا گڑھا‘‘ قرار دیدیا

0
news-1776966142-7404

واشنگٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شہریت سے متعلق پوسٹ میں بھارت کو’’ جہنم کا گڑھا‘‘ اور بھارتیوں کو’’ لیپ ٹاپ گینگسٹر ‘‘قرار دے دیا۔ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر بھارتی تلملا اٹھے، انتہا پسند بی جے پی حکومت کا منمناتا سا ردِ عمل سامنے آیا، ترجمان صرف اتنا ہی کہہ سکے کہ اس بارے میں کچھ رپورٹس دیکھی ہیں اور بس وہ اتنا ہی کہیں گے۔

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ توقع نہیں نریندر مودی ٹرمپ کو جواب دینے کی جرأت کریں گے، مودی ایک کمزور وزیراعظم ثابت ہوئے ہیں، خمیازہ پورا بھارت بھگت رہا ہے۔سوشل میڈیا پر بھارتیوں نے مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا، منچلوں نے ٹرمپ کے ریمارکس کو زبوں حالی پر درست تبصرہ کہنا شروع کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے