اپریل 24, 2026

سندھ کے وزیر قانون و داخلہ ضیاء الحسن لنجار سے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی اہم ملاقات

0
news-1776966793-2912

کراچی سندھ کے وزیر قانون و داخلہ ضیاء الحسن لنجار سے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اہم ملاقات کی، ملاقات میں شہر اور صوبے کے قانونی و سیکیورٹی معاملات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اس موقع پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ جواد ڈیرو اور لیگل ایڈ سوسائٹی کی بیرسٹر حیا ایمان زاہد بھی شریک تھیں۔ ملاقات کے دوران مختلف قانونی امور، عوامی مسائل کے حل اور انصاف کی بروقت فراہمی سے متعلق امور پر جامع مشاورت کی گئی۔ شرکا نے اس امر پر اتفاق کیا کہ شہریوں کو قانونی سہولیات تک آسان رسائی فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، جس کے لیے ادارہ جاتی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے