خبردار ۔۔۔بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں پر اب چالان نہیں مقدمہ ہو گا
کراچی خبردار ۔۔۔بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں پر اب چالان نہیں مقدمہ ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل(آئی جی)سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ بغیر نمبر پلیٹ گاڑی چلانے والوں کے خلاف اب صرف چالان نہیں بلکہ مقدمہ درج کیا جائے گا۔آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مہم جاری ہے۔ اور سیف سٹی کیمروں کے ذریعے قانون شکنوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ جو افراد بار بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کریں گے۔ یا ای چالان سے بچنے کے لیے نمبر پلیٹ چھپانے، غائب کرنے یا خراب کرنے جیسے غیر قانونی ہتھکنڈے استعمال کریں
