اپریل 24, 2026

خلیج اور آبنائے ہرمز میں عدمِ تحفظ کی ’’اصل جڑ‘‘ امریکی اور اسرائیلی ’’جارحیت‘‘ ہے: عباس عراقچی

0
news-1776930622-4566

تہران ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ خلیج اور آبنائے ہرمز میں عدمِ تحفظ کی ’’اصل جڑ‘‘ امریکہ اور اسرائیل کی ’’جارحیت‘‘ ہے۔

’’بی بی سی اردو ‘‘کے مطابق ایرانی حکومت کی جانب سے’’ ایکس‘‘ پر جاری بیانات میں کہا گیا ہے کہ عباس عراقچی نے تہران میں جنوبی کوریا کے خصوصی ایلچی سے ملاقات کی۔
اس ملاقات کے دوران ایرانی وزیرِ خارجہ نے دیگر ممالک پر زور دیا کہ وہ ’’ان حملوں کی مذمت میں واضح اور سخت مؤقف اختیار کریں‘‘۔
بیان کے مطابق عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ کہ ایران نے اپنی سلامتی اور مفادات کے دفاع کے لیے بین الاقوامی قانون کے تحت اقدامات کیے ہیں، اور کسی بھی ممکنہ نتائج کی ’’ذمے داری جارح فریقوں پر عائد ہوتی ہے‘‘۔
یہ مؤقف ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایران کا کہنا ہے کہ اس نے آبنائے ہرمز میں دو جہاز ’تحویل میں لے لیے‘ ہیں، جبکہ ایک تیسرے مال بردار جہاز پر بھی حملہ کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے