ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے معاہدے کے قریب ہیں، صدر ٹرمپ
امریکی صدر Donald Trump نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات مثبت انداز میں جاری ہیں اور دونوں ممالک جنگ کے خاتمے کے معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)امریکی صدر Donald Trump نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات مثبت انداز میں جاری ہیں اور دونوں ممالک جنگ کے خاتمے کے معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ممکن ہے ہفتے کے آخر تک اہم پیشرفت سامنے آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ معاہدہ ہوتے ہی آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی، جس سے خطے میں کشیدگی میں کمی آئے گی۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی افزودہ یورینیم کے حوالے سے بات چیت جاری ہے اور امریکا چاہتا ہے کہ یہ مواد اس کے حوالے کیا جائے۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ایران کو کبھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ آبنائے ہرمز اور لبنان کے معاملات کو الگ رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ صدر ٹرمپ کے مطابق امریکا نے پہلی مرتبہ حزب اللہ سے بات چیت کی ہے اور تنظیم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اسرائیل پر حملہ نہیں کرے گی۔
