جون 4, 2026

اسرائیل اور لبنان جنگ بندی پر متفق، 22 جون کو دوبارہ مذاکرات ہوں گے

0
اسرائیل اور لبنان جنگ بندی پر متفق، 22 جون کو دوبارہ مذاکرات ہوں گے

اسرائیل اور لبنان جنگ بندی پر متفق، 22 جون کو دوبارہ مذاکرات ہوں گے

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)امریکی ثالثی میں واشنگٹن میں ہونے والے مذاکرات کے بعد اسرائیل اور لبنان جنگ بندی پر متفق ہو گئے ہیں۔ اس حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق جنگ بندی کا مقصد خطے میں کشیدگی کم کرنا اور امن کے قیام کے لیے پیش رفت کرنا ہے۔

اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک نے بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل پر حملے مکمل طور پر بند کیے جائیں گے جبکہ جنوبی لیطانی سیکٹر خالی کیا جائے گا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ مخصوص پائلٹ زونز قائم کیے جائیں گے جن کا کنٹرول لبنانی فوج کے پاس ہوگا اور ان علاقوں میں غیر ریاستی عناصر کو داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اسرائیل اور لبنان نے ایک دوسرے کے خلاف جارحانہ اقدامات سے گریز کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے جامع امن معاہدے کے لیے مزید اقدامات جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ دونوں فریق 22 جون کو دوبارہ مذاکرات کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے