نئی تحقیق: ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے HIIT اور ایروبک ورزش انتہائی مؤثر قرار
نئی تحقیق: ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے HIIT اور ایروبک ورزش انتہائی مؤثر قرار
اسلام آباد(پاکستانی نیوز)ایک نئی سائنسی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر کے شکار افراد کے لیے ہائی انٹینسٹی انٹرول ٹریننگ (HIIT) صحت بہتر بنانے میں نہایت مؤثر ثابت ہو سکتی ہے۔
تحقیق کے مطابق پہلی بار واضح شواہد سامنے آئے ہیں کہ ہائی انٹینسٹی انٹرول ٹریننگ اور مختلف ورزشوں پر مشتمل کمبائنڈ ٹریننگ دونوں ہی بلڈ پریشر کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
ماہرین نے یہ بھی پایا کہ ایروبک ورزشیں جیسے جاگنگ، سائیکلنگ اور تیراکی ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں انتہائی فائدہ مند ہیں۔ ان سرگرمیوں سے ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کی حالت میں نمایاں بہتری دیکھی گئی۔
ماہرین کے مطابق یہ نتائج اس بات کو مزید مضبوط کرتے ہیں کہ باقاعدہ ورزش بلند فشارِ خون کو کنٹرول کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہے۔
یہ تحقیق برٹش جرنل آف اسپورٹس میڈیسن میں شائع ہوئی، جس میں برازیل کے محققین نے 31 مختلف مطالعات کا تجزیہ کیا۔ ان مطالعات میں 1345 افراد شامل تھے جو ہائی بلڈ پریشر کا شکار تھے۔
