اسحاق ڈار : اسلام آباد میں 18 مئی تک علاقائی سفیروں کی کانفرنس جاری، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر زور
اسحاق ڈار : اسلام آباد میں 18 مئی تک علاقائی سفیروں کی کانفرنس جاری، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر زور
اسلام آباد(پاکستانی نیوز)دفتر خارجہ کی جانب سے آج سے 18 مئی تک اسلام آباد میں علاقائی سفیروں کی کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کانفرنس میں علاقائی اور عالمی صورتحال کے ساتھ برادر ممالک کے ساتھ پاکستان کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کانفرنس کی سفارشات پاکستان کے سفارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔
اسحاق ڈار کے مطابق پاکستان فعال سفارت کاری اور خطے کے ممالک کے ساتھ مسلسل رابطوں کے لیے پُرعزم ہے۔
