نئے صوبوں کے قیام پر یکطرفہ فیصلہ قبول نہیں، بحث ہونی چاہیے: مولانا فضل الرحمان
نئے صوبوں کے قیام پر یکطرفہ فیصلہ قبول نہیں، بحث ہونی چاہیے: مولانا فضل الرحمان
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)لاہور: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وہ نئے صوبے بنانے کے خلاف نہیں، تاہم اس معاملے میں وقت اور حالات کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے۔
لاہور میں ختمِ نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کسی ایک فریق کا فیصلہ مسلط نہیں کیا جانا چاہیے بلکہ نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر باقاعدہ بحث ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نئے صوبوں کے معاملے پر بات تو کرتی ہے لیکن صرف سندھ کی حد تک، جبکہ مسلم لیگ (ن) خاموش ہے اور ان کے بقول اس کی حیثیت غلام سے زیادہ نہیں۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک کو سیاسی طور پر کمزور کیا گیا ہے، جبکہ سیاسی فیصلے طاقت کی بنیاد پر مسلط نہیں ہونے چاہئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ طاقت کی بنیاد پر مسلط ہونے کی سیاست نہیں چلے گی اور سیاسی معاملات کو عوامی اور جمہوری بحث کے ذریعے آگے بڑھایا جانا چاہیے۔
