ستمبر 7, 2026

ایران کا آبنائے ہرمز کے باہر نیا پابندی والا زون قائم کرنے کا اعلان، بحری جہازوں کو پابندیوں کی فہرست میں ڈالنے کی دھمکی

0

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)ایران نے آبنائے ہرمز کے باہر خلیج میں ایک نئے ممنوعہ زون کے قیام کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی کے مطابق اس زون کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا اور یہ امریکی ناکہ بندی کی لائن سے شروع ہو کر خلیج کے علاقوں تک پھیلے گا۔

محسن رضائی نے کہا کہ نئے زون میں داخل ہونے والے ہر بحری جہاز کو ایرانی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔ ان کے مطابق ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز میں نئے بین الاقوامی بحری راستے کے نقشوں پر اتفاق کر لیا ہے، جن کی حتمی منظوری بھی جلد متوقع ہے۔

ایران کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے کا فیصلہ امریکی حملوں، دھمکیوں اور مبینہ تخریب کاری کے خاتمے سے مشروط ہے۔ دوسری جانب خطے میں بڑھتی کشیدگی کے باعث آبنائے ہرمز سے گزرنے والی تجارتی جہاز رانی میں نمایاں کمی آئی ہے، جبکہ عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 97 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے