ٹرمپ کا کینیڈا پر 50 فیصد ٹیرف 21 اگست تک مؤخر کرنے کا اعلان
ٹرمپ کا کینیڈا پر 50 فیصد ٹیرف 21 اگست تک مؤخر کرنے کا اعلان
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈین مصنوعات پر عائد کیے جانے والے 50 فیصد اضافی ٹیرف کے نفاذ کو تین روز کے لیے مؤخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ٹیرف بدھ سے نافذ ہونا تھا، تاہم اب اس کی مدت 21 اگست تک بڑھا دی گئی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق امریکا اور کینیڈا کے درمیان تجارتی معاہدے پر اتفاق ہوگیا ہے، تاہم معاہدے کی دستاویزات کو حتمی شکل دینا باقی ہے۔
ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ Keystone XL پائپ لائن منصوبہ، جسے سابق صدر جو بائیڈن نے منسوخ کیا تھا، دوبارہ بحال کیا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی کے دفتر نے بھی امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات میں نمایاں پیش رفت کی تصدیق کی ہے۔ بیان کے مطابق اہم پیش رفت ہوئی ہے، تاہم معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے ابھی مزید کام باقی ہے۔
کینیڈا اور امریکا کے درمیان گزشتہ کئی ہفتوں سے تجارتی معاملات پر مذاکرات جاری ہیں۔ مجوزہ 50 فیصد ٹیرف سے تقریباً 20 ارب ڈالر مالیت کی کینیڈین مصنوعات متاثر ہونے کا امکان تھا۔
