اگست 12, 2026

کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے

0
کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے

کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز نے شادی کرلی، دونوں نے 11 اگست کو اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تصویر شیئر کرکے شادی کا اعلان کیا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویر میں دونوں کے ہاتھ ایک دوسرے کے ہاتھ میں دکھائی دے رہے ہیں، جبکہ دونوں نے شادی کی انگوٹھیاں بھی پہن رکھی ہیں۔

رونالڈو اور جارجینا 2016 سے ایک دوسرے کے ساتھ رشتے میں ہیں۔ رونالڈو کے پانچ بچے ہیں، جن میں سے تین کی مائیں الگ ہیں جبکہ دو بچے جارجینا سے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق دونوں کی پہلی ملاقات اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے ایک اسٹور میں ہوئی تھی، جہاں اس وقت رونالڈو ریال میڈرڈ کی نمائندگی کر رہے تھے۔

سابق ریال میڈرڈ، مانچسٹر یونائیٹڈ اور یووینٹس اسٹار کرسٹیانو رونالڈو اپنے کیریئر کے 1000 گول مکمل کرنے سے اب صرف 24 گول دور ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے