اگست 3, 2026

امریکا اور ایران کے درمیان آج نئے مذاکرات، ٹرمپ نے معاہدے اور ممکنہ کارروائی دونوں کے اشارے دے دیے

0
امریکا اور ایران کے درمیان آج نئے مذاکرات، ٹرمپ نے معاہدے اور ممکنہ کارروائی دونوں کے اشارے دے دیے

امریکا اور ایران کے درمیان آج نئے مذاکرات، ٹرمپ نے معاہدے اور ممکنہ کارروائی دونوں کے اشارے دے دیے

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)امریکا اور ایران ایک بار پھر مذاکرات کی میز پر بیٹھ رہے ہیں، جہاں آج سے دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کا نیا مرحلہ شروع ہوگا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مذاکرات میں آبنائے ہرمز اور ایران کے جوہری پروگرام پر معاہدے کی توقع ہے، تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ضرورت پڑی تو امریکا کارروائی کے لیے بھی تیار ہے۔

صدر ٹرمپ کے مطابق ایران پر ممکنہ حملہ فوری معاہدے سے مشروط ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران اور بعض علاقائی ممالک کی درخواست پر حملے کو مؤخر کیا گیا تاکہ خطے میں مزید کشیدگی سے بچا جا سکے۔

دوسری جانب رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے صدر ٹرمپ سے رابطہ کر کے ایران کے خلاف ممکنہ بڑے فوجی آپریشن پر تشویش کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کم کرنے اور موجودہ صورتحال پر وضاحت کی ضرورت پر زور دیا۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ ایران کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے اور دیگر اہم اہداف پر ممکنہ حملوں کے مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں، تاہم اس حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے