دوسرا ٹیسٹ: پہلے روز ویسٹ انڈیز کا مضبوط آغاز، 5 وکٹوں پر 239 رنز
دوسرا ٹیسٹ: پہلے روز ویسٹ انڈیز کا مضبوط آغاز، 5 وکٹوں پر 239 رنز
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پورٹ آف اسپین میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک میزبان ٹیم نے پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنا لیے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جسٹن گریوز 64 اور روسٹن چیس 36 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، جبکہ برینڈن کنگ 46 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے محمد علی نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عبید شاہ، علی عثمان اور ساجد خان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پہلے روز بارش اور خراب روشنی کے باعث کھیل متاثر ہوا، جس کے نتیجے میں مقررہ وقت کے بجائے صرف 74 اوورز کا کھیل ہی ممکن ہو سکا۔
