جولائی 21, 2026

بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز: کمنز، ہیزل ووڈ اور لیون کی آسٹریلوی اسکواڈ میں واپسی

0
بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز: کمنز، ہیزل ووڈ اور لیون کی آسٹریلوی اسکواڈ میں واپسی

بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز: کمنز، ہیزل ووڈ اور لیون کی آسٹریلوی اسکواڈ میں واپسی

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)آسٹریلیا نے آئندہ ماہ بنگلا دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں کپتان پیٹ کمنز، فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ اور تجربہ کار آف اسپنر نیتھن لیون انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد ٹیم میں واپس آ گئے ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق تینوں کھلاڑیوں کی واپسی سے ٹیم کا بولنگ اٹیک مزید مضبوط ہو گیا ہے۔ کمنز، ہیزل ووڈ اور لیون حالیہ ایشز سیریز کے دوران انجریز کے باعث محدود میچز کھیل سکے تھے، تاہم اب انہیں مکمل فٹ قرار دیا گیا ہے۔

دوسری جانب آل راؤنڈر مائیکل نیسر، جنہوں نے ایشز سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، 13 رکنی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔ تاہم سلیکٹرز کا کہنا ہے کہ مصروف بین الاقوامی شیڈول کے پیش نظر نیسر سمیت دیگر ریزرو کھلاڑی ضرورت پڑنے پر دستیاب ہوں گے۔

آسٹریلیا اور بنگلا دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز 13 اگست سے شروع ہوگی۔ پہلا ٹیسٹ 13 سے 17 اگست تک ڈارون جبکہ دوسرا ٹیسٹ 22 سے 26 اگست تک میکے میں کھیلا جائے گا۔ یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کا حصہ ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے