جولائی 14, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نواز شریف کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر قطر روانہ

0
وزیراعظم شہباز شریف نواز شریف کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر قطر روانہ

وزیراعظم شہباز شریف نواز شریف کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر قطر روانہ

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد سے قطر کے دارالحکومت دوحہ روانہ ہو گئے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف بھی اس دورے میں ان کے ہمراہ ہیں۔

دورۂ قطر کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات متوقع ہے، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

وزیراعظم ملاقات کے دوران سابق امیرِ قطر، مرحوم شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر امیرِ قطر سے اظہارِ تعزیت بھی کریں گے۔

اس دورے کو پاکستان اور قطر کے درمیان سفارتی تعلقات اور دوطرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے