جولائی 14, 2026

پاکستان ٹیسٹ ٹیم دورۂ ویسٹ انڈیز کے لیے روانہ، 18 جولائی سے پریکٹس میچ کا آغاز

0
پاکستان ٹیسٹ ٹیم دورۂ ویسٹ انڈیز کے لیے روانہ، 18 جولائی سے پریکٹس میچ کا آغاز

پاکستان ٹیسٹ ٹیم دورۂ ویسٹ انڈیز کے لیے روانہ، 18 جولائی سے پریکٹس میچ کا آغاز

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم دورۂ ویسٹ انڈیز کے لیے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہو گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق قومی اسکواڈ اسلام آباد سے براستہ دوحہ اور لندن ویسٹ انڈیز پہنچے گا۔

پی سی بی کے مطابق قومی ٹیم ویسٹ انڈیز کے دورے کے دوران ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے دارالحکومت پورٹ آف اسپین اور ٹوروبا میں اپنے میچز کھیلے گی۔

شیڈول کے مطابق پاکستان ٹیم 18 سے 21 جولائی تک چار روزہ پریکٹس میچ میں حصہ لے گی، جس کے بعد آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تحت ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔

پی سی بی کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچز 25 جولائی سے 10 اگست کے دوران کھیلے جائیں گے، جن کے نتائج ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر بھی اثر انداز ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے