جولائی 15, 2026

یانک سنر نے ومبلڈن ٹائٹل کا کامیاب دفاع کر لیا

0
یانک سنر نے ومبلڈن ٹائٹل کا کامیاب دفاع کر لیا

یانک سنر نے ومبلڈن ٹائٹل کا کامیاب دفاع کر لیا

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)اٹلی کے عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار یانک سنر نے ومبلڈن کے فائنل میں جرمنی کے الیگزینڈر زیریو کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر مسلسل دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

پونے چار گھنٹے تک جاری رہنے والے دلچسپ فائنل میں ٹاپ سیڈ سنر نے زیریو کو 6-7، 7-6، 6-3 اور 6-4 سے شکست دی۔

اس فتح کے ساتھ یانک سنر نے نہ صرف ومبلڈن کا ٹائٹل برقرار رکھا بلکہ عالمی ٹینس میں اپنی برتری بھی مزید مضبوط کر دی۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ اعلیٰ معیار کی ٹینس کا مظہر رہا، جس میں سنر نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے فتح اپنے نام کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے