جولائی 7, 2026

معروف مزاحیہ فنکار اللہ رکھا پیپسی 50 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

0
معروف مزاحیہ فنکار اللہ رکھا پیپسی 50 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

معروف مزاحیہ فنکار اللہ رکھا پیپسی 50 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستان کے معروف مزاحیہ فنکار اور اسٹیج اداکار اللہ رکھا، جو اسٹیج پر پیپسی اور پانی پوری کے نام سے شہرت رکھتے تھے، 50 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

ان کے انتقال کی تصدیق اداکار و میزبان محسن عباس حیدر نے انسٹاگرام پر کی۔ انہوں نے بتایا کہ اللہ رکھا کو ریکارڈنگ کے دوران دل کا دورہ پڑا، جو جان لیوا ثابت ہوا۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ کے وقت اور مقام کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔

اللہ رکھا پیپسی اپنی ون مین کامیڈی، اسٹیج پرفارمنس اور پیروڈی اداکاری کے باعث شائقین میں بے حد مقبول تھے۔ انہوں نے عالمی پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کی منفرد انداز میں نقل کرکے غیرمعمولی شہرت حاصل کی، جس پر مداح انہیں محبت سے "پاکستان کا مائیکل جیکسن” بھی کہتے تھے۔

ان کے اچانک انتقال کی خبر سے شوبز انڈسٹری، ساتھی فنکاروں اور مداحوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے