انگلینڈ نے میکسیکو کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
انگلینڈ نے میکسیکو کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)میکسیکو سٹی: فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026ء کے پری کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد میکسیکو کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
میچ میں انگلینڈ کی جانب سے جوڈ بیلنگھم نے دو جبکہ کپتان ہیری کین نے ایک گول اسکور کیا۔ میکسیکو کی طرف سے کوئنونیس اور جمینیز نے ایک، ایک گول کیا، تاہم ٹیم شکست سے نہ بچ سکی۔
انگلینڈ کو میچ کے دوسرے ہاف میں بڑا دھچکا اس وقت لگا جب 54ویں منٹ میں انگلش کھلاڑی کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا، جس کے بعد ٹیم نے باقی میچ 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلا، تاہم اس کے باوجود فتح اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔
واضح رہے کہ کوارٹر فائنل میں انگلینڈ کا مقابلہ ناروے سے ہوگا، جس نے پری کوارٹر فائنل میں پانچ بار کی عالمی چیمپئن برازیل کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا تھا۔
